بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

روٹ نے سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میاں دادکا اہم ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی)انگلش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ نے پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میاں داد کا اہم ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 423 رنز سے شکست دی البتہ مہمان ٹیم انگلینڈ نے سیریز 1ـ2 سے اپنے نام کی۔تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلش بیٹر جو روٹ نے اس ٹیسٹ میچ میں اہم سنگ میل عبور کیا۔روٹ نے کیویز کے خلاف دوسری اننگز میں 54 رنز کی اننگز کھیلی، اس دوران وہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 40 ٹیسٹ اننگز میں 1925 رنز اسکور کیے ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد کے پاس تھا جنہوں نے 29 ٹیسٹ اننگز میں 1919 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ جو روٹ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، انہوں نے 152 ٹیسٹ میچز میں 12 ہزار 972 رنز اسکور کیے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 200 میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے۔جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔کرکٹ شائقین کا خیال ہے کہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سچن کا یہ ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…