ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام لگانیوالی خاتون عدالت میں پیش

datetime 13  دسمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی خاتون اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئیں۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس وحید خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق کپتان بابر اعظم پر ہراسانی مقدمے کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر کرکٹر کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ 2021ء کی درخواست ہے، ہر مرتبہ آپ کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں؟اس پر بابر اعظم کے وکیل کے ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت موجود نہیں لہٰذا کیس ملتوی کیا جائے۔دوسری جانب خاتون درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابر اعظم شادی کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرتے رہے ہیں اور انہوں نے خاتون کے 12 لاکھ روپے بھی دینے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…