ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل 10کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10کے معاملات کو حتمی شکل دینے میں تیزی آ گئی ہے اور پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز کے درمیان آج بھی میٹنگ شیڈولڈ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل بھی میٹنگ ہوئی تاہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا جبکہ سامنے آنے والی تجاویز پر آنے والی میٹنگز میں غور ہو گا اور حتمی شکل دی جائے گی۔

پی ایس ایل 10کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے اور بڑے بڑے غیر ملکی ناموں کو رجسٹریشن کے لیے شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔فرنچائزز بھی آئی پی ایل معاہدوں سے محروم رہ جانے والے بڑے ناموں کی رجسٹریشن کے خواہشمند ہیں جبکہ بڑے بڑے ناموں سے خود بھی رابطے کر رہی ہیں اور بعض فرنچائز نے کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کو ناممکن قرار دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آنے والی میٹنگز میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور ٹریڈنگ کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹنگ 11جنوری کو ہو گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…