نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستان بھیجنے سے انکار کرنے والے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل پر چیمپیئنز ٹرافی پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم شرط عائد کی ہے کہ 2027 میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز اور ویمنز مقابلے بھی اسی ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جس سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو بھی پاک بھارت میچز سے کمانے کا موقع نہیں مل سکے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی رضامندی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔آئی سی سی کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد جے شاہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں معاملات طے پائے ہیں۔