بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چیمپیئنز ٹرافی’ بھارتی مفاد کیلئے براڈ کاسٹرز کا خط لیک کردیا گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر شروع ہونے والے تنازع کے بیچ براڈکاسٹرز کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے اس غیر یقینی صورتحال کے دوران براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کا چند ماہ قبل آئی سی سی کو لکھا گیا ایک خط سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی کرکٹ فینز میں مقبولیت بہت زیادہ ہے اور آئی سی سی کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرتی ہے۔

بھارتی بورڈ نے اپنے پیسے اور آئی سی سی کے انڈین اسپانسرز کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا اور ہائبرڈ ماڈل کا آپشن دیا تھا جس پر چیئرمین پی سی بی نے سخت موقف اپنایا تھا، تاہم اب خط میں بات سامنے آئی ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے بیک آف کرگئی تو انہیں مالی نقصان ہوگا جبکہ پاکستان کے جانے سے ٹورنامنٹ کو کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔آئی سی سی چیئرمین کی کرسی جے شاہ کو ملتے ہی خط لیک ہونے پر سوال اْٹھ رہے ہیں جبکہ اسٹار انڈیا کے خط میں اپنے مؤقف کی وضاحت کیلیے بتایا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میڈیا رائٹس کی مجموعی قیمت 750 ملین امریکی ڈالر ہے، اگر انڈیا ایونٹ سے باہر ہوتا ہے تو آئی سی سی کو 750 امریکی ڈالر میں سے 90 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

دوسری صورت یہ ہے کہ پاکستان کی ایونٹ میں غیر موجودگی سے یہ نقصان صرف 10 فیصد ہوگا۔واضح رہے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے تحت 2027 تک تمام ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مینز ویمنز دونوں مقابلوں میں اپنے میچز دبئی میں کھیلیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…