منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

تیسرا ون ڈے،پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

بلاوائیو (این این آئی)پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں مہمان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ، پاکستان نے کامران غلام کی سنچری اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت 304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری میزبان ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا اور 58 رنز کی شراکت قائم کی، اس موقع پر دوسرے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے صائم ایوب کی اننگز کا خاتمہ ہوا اور وہ 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر عبداللہ کا ساتھ دینے کے لیے کامران غلام کریز پر آئے اور دونوں کا ٹیم کا مجموعہ 112 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللہ شفیق کی 50 رنز کی عمدہ اننگز اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس کے بعد کامران غلام اور کپتان محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا جس دوران کامران غلام نے اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ 99 گیندوں میں 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 اور سلمان آغاز 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگاروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ موزاربانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 204 رنز پر آئوٹ ہوگئی، کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، عامر جمال اور حارث رف نے 2،2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار سنچری اسکور کرنے پر کامران غلام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اوپنر صائب ایوب مین آف دی سیریز قرار پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…