جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی’رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی)رشبھ پنت نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی نیلامی میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے مہنگا ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں 2025 کے انڈین پریمیئر لیگ کے لیے میڈیا پر براہ راست نشر کی جانے والی نیلامی میں لکھنئو سپر گیانٹس نے بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین کو 32 لاکھ ڈالر تقریباً 27 کروڑ بھارتی روپے کے عوض خرید لیا۔رشبھ پنت کے لیے لکھنئو سپر گیانٹس کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 88 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رشبھ پنت کے لیے کامیاب بولی نے، پنجاب کنگز کی جانب سے چند منٹ قبل شریاس ا?ئر کے لیے ادا کیے جانے والے 31 لاکھ 70 ہزار ڈالر تقریباً 26 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح شریاس اّئر چند منٹ ہی اّئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی رہ سکے۔انڈین پریمیئر لیگ ( اّئی پی ایل) کے لیے پہلے مرحلے میں کرکٹ سے وابستہ بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا۔اس سے قبل دہلی کیپٹل نے رشبھ پنت کو اپنے ساتھ روکے رکھنے کے لیے رائٹ ٹو میچ کارڈ ( اّر ٹی ایم ) کے تحت 20 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی تھی تاہم لکھنئو سپر گیانٹس کی جانب سے 27 کروڑ بھارتی روپے کی خطیر پیشکش نے دہلی کیپٹل کو نیلامی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…