جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے جال میں خود ہی پھنس گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)انڈین کرکٹ بورڈ اور مودی سرکار کا پاکستان میں سیکیورٹی کا جواز اس بار نہیں چلے گا کیونکہ اب کی بار انڈین کرکٹ بورڈ سخت شکنجے میں پھنس چکا ہے۔ذرائع کیمطابق انڈین کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنے کا آئی سی سی کو ممکنہ جواب یہ ہوسکتا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناپر حکومت ٹیم کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، لیکن اس بار انڈین بورڈ کایہ موقف اس کے اپنے گلے کا ہڈی بن سکتاہے۔

ذرائع کیمطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منظورہ کردہ ماسٹر سیکیورٹی پلان کی قبولیت کے بعد اب بی سی سی آئی اور انڈین حکومت کے پاس ٹیم پاکستان نہ بھجوانے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں ہے، اس موقف پر انڈیا کو آئی سی سی بورڈ ممبران کی مخالفت اور تنقید کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے ایک ماسٹرسکیورٹی پلان تیار کرکے آئی سی سی اور ٹرافی میں شریک تمام ممبر ممالک کو بھیجا تھا، اس ماسٹر سکیورٹی پلان کا ڈرافٹ دس اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بھیجا گیاتھا۔

بعد ازاں 21 اکتوبر تک آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت سمیت کسی ممبر ملک کی جانب سے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیا، پھر یہ ماسٹر سیکیورٹی پلان آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا جسے سب نے قبول کر کے اس پر اسٹمپ لگائی تھی۔حیران کن طور پر اجلاس میں موجود انڈین حکام نے بھی سیکیورٹی پلان پر انگلی نہیں اٹھائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…