جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی’ انڈین میڈیا کا دعویٰ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لئے حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا،انڈین میڈیا کئی ماہ سے دعویٰ کررہا ہے ان کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی مگر ہمیں امید ہے بھارتی حکومت مثبت جواب دے گی،بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھی امید نہ رکھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور اپنے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتی ہے۔دعویٰ کیا گیا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے کچھ میچز دبئی میں کھیلے جانے کا قوی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پیش رفت سے آگاہ ذرائع نے کہا کہ جی ہاں، بی سی سی آئی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، بھارتی بورڈ میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنا چاہتا ہے اور بھارت کرکٹ ٹیم کے میچز کی میزبانی کے لیے دبئی مضبوط امیدوار ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے چیمئنز ٹرافی 2025کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔محسن نقوی نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ اور اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی ہم سے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری اطلاع نہیں دی، اگر بی سی سی آئی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے۔محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا 2ماہ سے کہہ رہاہے کہ ان کی ٹیم نہیں آرہی، ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ سیاست سے صاف ہو، چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت نے انکار کیا تو مجھے اپنی حکومت سے رجوع کرنا پڑے گا، اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تحریری طور پر کچھ آیا تو حکومت کے پاس جاں گا، بھارت نے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کا ایک وفد 10تا 12نومبر لاہور کا دورہ کرے گا تاکہ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے، 11نومبر کو ایک آفیشل ایونٹ متوقع ہے جس کے دوران ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اہم تفصیلات کا امکان ظاہر کیا جائے گا۔چیمپئینز ٹرافی 19فروری تا 9 مارچ شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…