لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مزید دو اہم شخصیات نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ مستعفی ہوگئے۔ صہیب شیخ 2016 سے 2019 پی سی بی سے منسلک رہے اور 13 ماہ قبل انہوں نے دوبارہ پی سی بی جوائن کیا تھا۔