بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

والد کے انتقال کے بعد کپتان فاطمہ ثناء کی گراؤنڈ میں رونے کی ویڈیو وائرل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی اپنے والد کے انتقال کے بعد اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے فاطمہ ثنا کی ویڈیو جاری کی گئی اور ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی گئی۔22 سالہ نوجوان کپتان فاطمہ ثنا کے والد گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر دبئی سے کراچی پہنچیں تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی۔

میچ کے آغاز سے قبل گرائونڈ میں فاطمہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور قومی ترانے کے دوران رو پڑیں، ان کی آنکھوں سے چھلکتے آنسو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے 110 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔میچ میں شکست کے ساتھ ہی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں دونوں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…