اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

سابق بھارتی کرکٹر کی ماں کی گلا کٹی لاش برآمد

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر کی ماں اپنے پونے میں فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں جبکہ ان کا گلا بھی بے دردی سے کٹا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا سابق کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کرچکے ہیں، ان کی 77 سالہ ماں مالا اشوک انکولا کی لاش ماہراشٹرا میں دکن جیمخانہ کے علاقے میں واقع ان کے فلیٹ میں پائی گئی جبکہ ان کا گلا کاٹ گیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی، جمعہ کے دن جب ملازمہ ان کے ہاں ا?ئی اور دورازہ کھٹکھٹانے پر بھی دروازہ نہیں کھلا، اس پر ملازمہ نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔جب دروازہ کھولا گیا تو مالا انکولا کی گلا کٹی لاش پڑی تھی جبکہ مقتولہ کے جسم پر کئی زخموں کے نشانات تھے، تاہم بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ خاتون نے یہ اقدام خود کیا ہے، تاہم پولیس دوسرے زاویے سے بھی اس کی تحقیقات کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس سندیپ سنگھ نے بتایا کہ مقتولہ کو ذہنی مسائل کا سامنا تھا، اس حالت میں ملنے پر انھیں فوری طور پر اسپتال کے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دیدیا۔

سلیل انکولا نے 1989ـ90 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف ڈبیبو کیا تھا جس میں انھوں نے 128 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم انجریز کی وجہ سے یہی ان کے کیریئر کا پہلا اور ا?خری ٹیسٹ ثابت ہوا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…