ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا انڈیا چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گا؟ بھارتی بورڈ کا بیان آگیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )انڈین کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے نائب صدر کا اہم بیان سامنے آگیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے۔پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ میڈیا پر کافی عرصے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آئے گا۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس معاملے پر کچھ لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے جو وہ اگلے سال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت فیصلہ کرتی ہے کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی ملک میں جانا چاہیے یا نہیں۔راجیو شکلا نے مزید کہا کہ اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کو مانیں گے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…