ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد یوسف کیوں مستعفی ہوے؟وجہ سامنے آگئی

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سلیکٹر محمد یوسف کے اختلافات اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے اّگئی۔محمد یوسف اور ایک کوچ کے درمیان اختلاف پیدا ہوئے، ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کو موقع دینے پر اختلافات ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف اور ایک کوچ کے درمیان اختلاف پیدا ہوئے، ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹرز کو موقع دینے پر ان کے اختلافات ہوئے۔

کوچ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے تسلسل کے خواہشمند تھے، جبکہ محمد یوسف نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے پر زور دیا۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انہی کھلاڑیوں کو موقع دینے سے اچھا تاثر نہیں جا رہا۔ کوچ تسلسل اور جلدبازی نہ کرنے کی پالیسی پر زور دیتے رہے، محمد یوسف کامران غلام، زاہد محمود، محمد علی کو کھلانے کے خواہشمند تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اسکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے تھے۔

عبداللّٰہ شفیق کو آرام دے کر ان کی تکنیک پر کام کرنے کی بات سے کوچ نے اختلاف کیا، سلیکشن معاملات پر تکرار ہوئی، کوچ نے بھی معاملات سے الگ ہونے کی بات کی۔معاملہ سنجیدہ ہونے پر محمد یوسف نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اپنے فیصلے سے اعلیٰ عہدیدار کو بھی آگاہ کر دیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹگریز میں رد و بدل پر بھی سلیکٹر، کوچ میں اتفاق نہیں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹر نے سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی سخت فیصلے کرنے پر زور دیا، کوچ نے کھلاڑیوں کا ساتھ دیتے ہوئے زیادہ تنزلی نہ کرنے پر زور دیا، سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر کوچ اور سلیکٹر کے درمیان بحث ہوئی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…