ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

روہت شرما کے اثاثوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ’ بھارتی میڈیا نے بحث شروع کر دی

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ سمیت کئی کامیابیاں سمیٹیں، ان کامیابیوں نے جہاں روہت کے کیرئیر کو عروج بخشا وہیں ان کے اثاثوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیاحتی کہ اب بھارتی میڈیا نے ان کے اثاثوں پر بحث شروع کر دی ہے اور الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنے درست اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم کو 125 کروڑ بھارتی روپے سے نوازا جس کے بعد کپتان روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تاہم کچھ ماہ قبل سامنے آئی رپورٹ میں روہت شرما کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال کے برعکس کم بتائی گئی ہے۔گزشتہ برس بھارتی میڈیا پر شیئر رپورٹ میں بھارت کے اسٹار کرکٹر کی مجموعی دولت 30 ملین امریکی ڈالر یعنی 248 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی تاہم رواں برس جولائی میں سامنے آنے والی بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں روہت شرما کی دولت 214کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

روہت شرما A پلس گریڈ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جس کے تحت بی سی سی آئی کے ساتھ روہت کا 7کروڑ بھارتی روپے سالانہ کا معاوضہ طے ہے۔روہت شرما تقریباً 28 برانڈز کی تشہیر کررہے ہیں جن میں معروف برانڈز شامل ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق اشتہاری انڈورسمنٹ سے روہت تقریباً 5 کروڑ بھارتی روپے کماتے ہیں۔روہت شرما آٹو موبائل کا جنون کی حد تک شوق رکھتے ہیں اور ان کے پاس موجود کاروں کی کلیکشن میں اسکوڈا لورا، ٹویوٹا فارچیونر، بی ایم ڈبلیو X3، مرسڈیز اور M5 بی ایم ڈبلیو M5 (فارمولا ون ایڈیشن) جیسی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔

روہت شرما بھارت کے آہوجا ٹاورز کی 29 ویں منزل پر رہائش پذیر ہیں، اہو جا ٹاورز 53 منزلہ عمارت ہے، روہت نے یہ گھر 2015 میں خریدا تھا جس کی مالیت اب 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔6 ہزار مربع فٹ پر پھیلا اپارٹمنٹ 4 بیڈ رومز اور عالیشان سہولیات سے آراستہ ہے۔واضح رہے کہ روہت شرما نے 2022 سے2024 تک تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی، اپنی کپتانی کے دوران انہوں نے کرکٹ کے کئی ریکارڈز اپنے اور بھارتی ٹیم کے نام کروائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…