ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام’ 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد

datetime 25  ستمبر‬‮  2024 |

ڈھاکہ (این این آئی)قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن نئی مشکل میں پھنس گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر بنگلادیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا ہے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔

عوامی لیگ کے رہنما اور ا?ل راؤنڈر پر ڈھاکا میں 23 اگست کو گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…