جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو 3 سال میں حاصل اعزاز تک پہنچنے میں بھارت کو 92 سال لگ گئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے ٹیسٹ میچوں میں فتوحات کی تعداد کو شکستوں کی تعداد سے آگے بڑھا دیا، تاہم اسے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے 92 سال لگ گئے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز ٹیسٹ کرکٹ کے آغاز کے تیسرے سال میں ہی اپنے نام کرلیا تھا۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے 92 سالہ طویل انتظار کے بعد چنئی ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 280 رنز سے شکست دے کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ 2 میچز کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔بھارت نے 1932 میں اپنا پہلا ٹیسٹ سی کے نائیڈو کی قیادت میں کھیلا تھا اور اس میں 158 رنز کی شکست کا سامنا کیا تھا۔ اْس وقت سے بھارت کبھی بھی ٹیسٹ کرکٹ میں فتوحات کی تعداد کو شکستوں سے زیادہ نہیں کر پایا تھا۔بنگلادیش کے خلاف اس جیت کے ساتھ بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں فتوحات کی تعداد 179 ہوگئی، جبکہ اسکی شکستوں کی تعداد 178 ہے۔ اگر میچز کی تعداد کے اعتبار سے دیکھا جائے تو بھارت کو شکست کے مارجن کو فتوحات کے مقاملے کم کرنے میں 581 میچز لگے۔ جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز 16ویں میچ میں ہی حاصل کرلیا تھا۔

آسٹریلیا نے اپنے پہلے میچ میں ہی یہ اعزاز حاصل کرلیا تھا، افغانستان نے 3 میچز، پاکستان نے 16، انگلینڈ نے 23 ویسٹ انڈیز نے 99، جنوبی افریقہ نے 340 اور بھارت نے 580 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد شکستوں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ ٹیمیں جن کی فتوحات شکستوں سے زیادہ ہیں، ان میں پاکستان کی فتوحات 148 ہیں جبکہ 144 میچز میں اسے شکست ہوئی ہے۔آسٹریلیا نے 414 میں فتوحات سمیٹیں اور 232 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…