ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گزشتہ روز چیمپئنز ون ڈے کپ کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز اسکور کیے تھے۔ 272 رنز کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔بابر اعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی ان کی اننگ میں 7 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

تاہم بابر اعظم نے ڈومیسٹک کیریئر کی 180 اننگز میں 30 ویں سنچری اسکور کرکے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے۔بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ڈومیسٹک کیریئر کی 199 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 225 اننگز کا سہارا لیا۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے ڈومیسٹک کی 259 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کی تھیں۔بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلیے 262 اننگز کھیلیں، جبکہ سچن ٹنڈولکر اور روہت شرما نے بالترتیب 267 اور 275 اننگز میں 30 سنچریاں اسکور کیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…