بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کی صرف ایک لفظ کی پراسرار پوسٹیں’ کوئی مداح حیران کوئی پریشان

datetime 19  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صرف ایک لفظ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ایک دن قبل ویرات کوہلی کی مبہم پوسٹ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا میں موضوع بحث بن گئی ہے، اسٹار بیٹر نے ایک ایک الفاظ پر مشتمل کئی پوسٹس کیں جن میں رحمدلی، بہادری اور عزت کرنے پر زور دیا گیا۔

انھوں نے ایکس پر شیئر کی گئی اپنی پہلی پوسٹ میں انگریزی کا لفظ ‘ kindness’ لکھا جس کا مطلب رحمدلی ہوتا ہے، بعدازاں انھوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں لفظ ‘ chivalry’ کا استعمال کیا مطلب بہادری ہوتا ہے۔اس کے بعد ویرات کوہلی نے ایک لفظ پر مشتمل ایک اور پوسٹ کی جس میں انھوں نے ‘ respect’ لکھا جس کا عزت ہوتا ہے، ایک لفظ پر مشتمل تین الگ الگ پوسٹوں نے بیٹر کے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

مداح تشویش میں مبتلا ہیں کہ کوہلی کی پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں سب کچھ ٹھیک ہے یا نہیں اور انھوں نے اس طرح کی پوسٹیں کیوں کی ہیں۔خیال رہے کہ عمومی طور پر ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اگر پوسٹ بھی کرنا ہوتو کوئی اشتہاری ویڈیوز ہوتی ہیں، تاہم یہ پوسٹس بالکل الگ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…