ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ 2023؛ بھارت کو کتنی کمائی ہوئی؟ آئی سی سی نے تفصیلات شیئر کردیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (اّئی سی سی) نے بھارت میں ہونیوالے ون ڈے ورلڈکپ 2023 سے متعلق کمائی کی تفیصلات شیئر کردیں۔اّئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے 2023 ورلڈکپ کے دوران سیاحت اور میچز کے ذریعے 1.39 بلین ڈالر (11 ہزار 637 کروڑ سے زائد بھارتی روپے) کمائے، جس نے معیشت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر میچز کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو رہائش، سفر، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی وجہ سے میزبان شہروں میں سیاحت بڑھی جبکہ 861.4 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ایونٹ میں 1.25 ملین تماشائیوں نے میگا ایونٹ میں شرکت کی، جن میں 75 فیصد شائقین ایسے تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ 50 اوور فارمیٹ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔تقریباً 55 فیصد فینز نے ہندوستان کا دورہ کیا جن میں 19 فیصد وہ افراد تھے جو پہلی بار بھارت اّئے۔

آئی سی سی کیلئے نیلسن کی جانب سے کیے گئے اقتصادی جائزے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمائی کے لحاظ سے گزشتہ سال اکتوبرـنومبر میں منعقد ہونے والا میگا ایونٹ اب تک کا سب سے بڑا ون ڈے ورلڈکپ تھا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 نے کرکٹ کی اہم معاشی طاقت کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو 1.39 بلین امریکی ڈالر کا معاشی فائدہ پہنچایا۔آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست بھارت کو ہراکر ریکارڈ چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…