جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر، شاہین آفریدی اور رضوان کی ترقی

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے اور فہرست میں ان کی نمبروں میں بہتری آئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 712 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔اسی طرح وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 720 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر آکر اپنی سابق ٹاپ 10 پوزیشن میں واپس آگئے۔

سعود شکیل 661ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 21ویں، آل رانڈر سلمان علی آغا 606ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 32 ویں نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ سری لنکا ٹیسٹ میں فارم میں کمی کے باوجود ٹیسٹ میچوں کے اول نمبر کے بلے باز کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں حالانکہ ان کی ریٹنگ پوائنٹس 922 سے گر کر 899 ہو گئے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے اور ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر جب کہ بھارتی بلے باز روہت شرما پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی نے ٹاپ 10 میں واپسی کی ہے۔ وہ 709ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔اس کے برعکس حسن علی 540ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 34ویں اور نسیم شاہ 531ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 37 ویں نمبر پر ہیں۔بھارت کے روی چندرن ایشون 870ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ ان کے بعد آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور بھارتی جسپریت بمراہ ہیں، جو 847ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…