پیرس(این این آئی) فٹ بال کی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ ‘فیفا بیلن ڈی اور’ ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ سے 20 سال میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو باہر ہو گئے ہیں۔ارجنٹائن اور انٹر میامی کے فارورڈ 37 سالہ لیونل میسی، جو آٹھ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں، جنہوں نے 2023 میں پہلی مرتبہ یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی، مگر 2024 کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔
فٹ بال کی دنیا کے شہنشاہ کہلائے جانے والے 39 سالہ کرسٹیانو بھی 2003 سے اس ایوارڈ کے لیے مسلسل نامزد ہوتے آئے مگر 5 بار کے اس ایوارڈ کے فاتح کا نام بھی 2024 کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔یہی نہیں بلکہ کریم بینزیما اور لوکا موڈرچ کو بھی شارٹ لسٹ کی گئی فہرست سے باہر رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ ایوارڈ پہلی بار جیتنے والے کھلاڑی کی ضمانت ہے۔فیفا مردوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 100 ممالک میں سے ہر ایک کے صحافیوں کی جیوری نے اس ایوارڈ کے لیے ووٹ دیا ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی جوڑی کوبی مینو اور الیجینڈرو گارناچو کو کوپا ٹرافی کے لیے نامزد کیا گیا، جسے سال کے بہترین مردوں کے نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ایسٹن ولا کے ایمیلیانو مارٹینز کو ایک بار پھر یشین ٹرافی کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جو انہوں نے گزشتہ سال جیتا تھا، جسے بہترین گول کیپر سے نوازا جاتا ہے۔دریں اثنا مانچسٹر سٹی کے ساتھ پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے کے بعد پیپ گارڈیولا کو سال کے بہترین مینز کوچ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔فاتحین کا اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔