اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

شان مسعود نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا۔شان مسعود نے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا، سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات اور جیسن گلیسپی سے الجھنے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔قومی ٹیسٹ کپتان سے جب سوشل میڈیا پر مستعفی ہونے کی خبروں کے مطابق پوچھا تو انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں کپتانی سے مستعفی نہیں ہو رہا۔

کپتان شان مسعود نے ایک وائرل ویڈیو کی بھی وضاحت کی جس میں شاہین آفریدی اپنے کندھے پر سے ان کا ہاتھ ہٹا رہے ہیں، اس بارے میں کہا کہ میں نے شاہین کے اس کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس پر گیند لگنے کی وجہ سے انہیں درد ہورہا تھا، اسی لئے انہوں نے میرا ہاتھ وہاں سے ہٹایا، میرے شاہین کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ تلخ کلامی کی باتیں بھی سامنے آئیں مگر اس کی حقیقت یہ ہے کہ لٹن داس نے چھکے پر گیند کو باہر پھینک دیا تھا، وہ بمشکل چند اوورز ہی پرانی گیند تھی، اس کی جگہ ہمیں جو گیند دی گئی وہ کافی نرم تھی، ہمارا کہنا یہ تھا کہ اسی نئی سے ملتی جلتی گیند ملنی چاہئے، میں یہی بات گلیسپی سے کررہا تھا۔شان مسعود نے مزید کہا کہ اسی لئے ہم کوشش کرتے ہیں کہ میچ کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…