ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

شکست پر بہت مایوسی ہوئی، فٹنس کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے، شان مسعود

datetime 3  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہوم سیریز میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ہم نے دو بہترین مواقع ضائع کردیے اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں اپنی مینٹل اور فزیکل فٹنس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 0ـ2 کی تاریخی شکست کے بعد بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں شکست سے سبق نہیں سیکھا، ہمارا خیال تھا کہ ہم آسٹریلیا میں اچھا کھیل رہے تھے مگر جیت نہیں پارہے تھے تاہم ہوم سیریز میں بھی ہم سے بہت سی غطلیاں ہوئیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہوم سیریز کے لیے 10 ماہ تک انتظار کیا اور ہمارے پاس دونوں ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کو آؤٹ کرنے کے مواقع تھے، خاص طور پر دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 26 پر 6 آؤٹ ہونے کے بعد ہمارے پاس نادر موقع تھا لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے اور انہیں میچ میں واپس آنے کا موقع دیا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں مینٹل اور فزیکل فٹنس کی ضرورت ہے اور خاص طور پر بیٹرز اور باؤلرز کو پانچوں دن تک فٹ رہنا ضروری ہے، ہم نے پچھلا ٹیسٹ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیلا لیکن اس میچ میں ہم نے 3 فاسٹ اور ایک اسپنر کو میدان میں اتارا لیکن دونوں اننگز میں ہم ایک فاسٹ باؤلر سے محروم رہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں صائم ایوب اور میں نے ملکر اچھی شراکت قائم کی، اس کے علاوہ بھی چھوٹی پارٹنرشپ بنی لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی لٹن داس کی طرح بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد مجھے لگا یہ اسکور بہت ہے اور پھر 26 پر 6 آؤٹ کرنے کے بعد ہمیں مزید صرف ایک وکٹ کی ضرورت تھی جس سے ہم شاید یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوزیشن میں آجاتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔شان مسعود نے دعویٰ کیا کہ ہم اس وقت درست سمت میں جارہے ہیں اور تواتر کے ساتھ کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں، ٹیم سلیکشن میں بھی مستقل مزاجی کے ساتھ جارہے ہیں، البتہ شاہین اور نسیم شاہ تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں اس لیے ہر میچ میں ان سے توقع نہیں کی جاسکتی تاہم ہم نے جیسی پرفارمنس دینی تھی ویسی نہیں دے سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…