اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

نکولس پورن نے کرس گیل کا چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2024 |

پورٹ آپرنس(این این آئی)ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن نے دی یونیورس باس کرس گیل کا ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پورن نے سال 2024 میں ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 139 چھکے لگائے جو کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کسی بھی بلے باز کی جانب سے ایک سال کے دوران لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

نکولس پورن نے رواں سال آئی پی ایل میں 36 چھکے لگائے اور وہ کسی ایک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں بھی پہلے نمبر پر ہیں، آئی ایل ٹی20 میں انہوں نے 31 اور دی ہینڈریڈ میں 19 چھکے لگائے جب کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں انہوں نے 34 اور ٹی20 ورلڈکپ میں 17 چھکے لگائے۔نکولس پورن نے ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا جو 2015 سے ان کے نام رہا تھا، نکولس پورن نے یہ ریکارڈ کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے ایک میچ میں 43 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کے دوران اپنے نام کیا جس میں انہوں نے 9 چھکے لگائے۔کرس گیل نے سال 2015 میں ٹی20 میں ایک ہزار 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے (7.50 بال پر سکس) کی اوسط سے 135 چھکے لگائے تھے جس میں انہوں نے 36 اننگز کا سہارا لیا جب کہ نکولس پورن نے 57 اننگز میں 8.23 کی اوسط سے 11 سو 45 گیندوں پر 139 چھکے لگائے۔

نکولس پورن نے فاسٹ باؤلرز کو 92 چھکے رسید کیے اور اسپنرز کو 47 چھکے لگائے جب کہ کرس گیل نے فاسٹ باؤلرز کو 68 اور اسپنرز کو 66 چھکے لگائے جب کہ نکولس پورن ایک سال کے دوران فاسٹ باؤلرز کو 92 چھکے لگاکر پہلے نمبر پر ہیں، کرس گیل نے 2011 میں فاسٹ باؤلرز کو 73 چھکے مارے تھے اوروہ دوسرے نمبر پر ہیں۔نکولس پورن نے مڈل اوورز میں 79 چھکے لگائے، ڈیڈ اوورز میں ان کے چھکوں کی تعداد 32 اور پاور پلے میں 28 ہے جب کہ مڈل اوور میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی نکولس پورن کے پاس ہے، کرس گیل 2012 میں 71 چھکے لگاکر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ ٹی20 کرکٹ میں کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ زیادہ تر کرس گیل کے پاس ہی رہا ہے۔ کرس گیل نے 2015 میں 135، 2012 میں 121، 2011 میں 116، 2016 میں 112 چھکے لگاکر پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…