پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

نہیں چاہتا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں کھیلے،دانش کنیریا

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں کھیلے۔ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جانا چاہیے، مین ان بلیو (بھارتی ٹیم) نے طویل عرصے سے پاکستان کا سفر نہیں کیا ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ بھارتی حکومت اس بار بھی ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔

دانش کنیریا کے مطابق ایشیاء کپ 2023ء ایک ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے سری لنکا میں اپنے میچز کھیلے تھے۔رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا نے ‘اسپورٹس ٹاک’ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں، بھارتی ٹیم کو یہاں (پاکستان) نہیں آنا چاہیے اور پاکستان کو بھی اس بارے میں سوچنا چاہیے، آئی سی سی حتمی فیصلہ کرے گا لیکن میں چاہتا ہوں کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جائے۔

دانش کنیریا نے بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کی حفاظت سے متعلق سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے، عزت دوسری ترجیح ہے، میرے خیال میں بی سی سی آئی بہت اچھا کام کر رہا ہے، تمام ممالک اس فیصلے کو قبول کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل میں کھیلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف پیسے کے بارے میں سوچ رہا ہے، اگر بھارت پاکستان آتا ہے تو ملک کو بڑے پیمانے پر مالیاتی فروغ ملے گا اور وہ (پاکستانی حکام) یہی چاہتے ہیں، وہ سیکیورٹی جیسے مسائل کو نہیں دیکھ رہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…