بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا تم پر تھوکے گی، یووراج سنگھ کے والد کپل دیو پر پھٹ پڑے

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی کھلاڑی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم کپل دیو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا میں تہمیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق بلے باز یووراج سنگھ کے والد اور سابق کھلاڑی یوگراج سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ سابق کھلاڑی کپل دیو پر تنقید کرتے اور انہیں دھمکی دیتے دکھائی دیے۔یوگراج سنگھ اور 1983 کے ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئین کے کپتان کپل دیو کے درمیان تعلقات کچھ اچھے نہیں ہیں، یوگراج سنگھ نے ٹیم سے نکالے جانے کا الزام کپل دیو پر لگایا تھا، اپنے ایک انٹرویو میں یوگراج سنگھ نے کہا تھا کہ انہوں نے یووراج کے کیرئیر کوکامیاب بنانے کی کوشش کی تھی، تاکہ سب کپل دیو کو بھول جائیں۔

یوگراج سنگھ کپل دیو سے متعلق ویڈیو میں دھمکی سے متعلق تذکرہ کرتے دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت کے بہترین کپتان کپل دیو کو میں نے کہا تھا میں تمہیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی، آج یووراج سنگھ کے پاس 13 ٹرافیاں ہیں اور تمہارے پاس ایک ہی ہے، یہی پر بات ختم۔اس سے قبل یووراج سنگھ کے والد بیٹے یووراج سنگھ کو ریٹائرمنٹ پر اچھے طرح سے وداع نہ کرنے پر برہم تھے، جبکہ یوگراج سنگھ نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر یووراج سنگھ کا کیرئیر خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔

یوگراج سنگھ نے بتایا کہ وہ مہندرا سنگھ دھونی کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اسے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے، وہ ایک بڑا کھلاڑی ہے، مگر اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا ہے سب کچھ اس کے سامنے آ رہا ہے، وہ سب کچھ زندگی میں بھلایا نہیں جا سکتا ہے.یووراج سنگھ کے والد نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی دو کام نہیں کیے ہیں، پہلا میں نے آج تک زندگی میں اس شخص کو معاف نہیں کیا ہے، جس نے میرے ساتھ بْرا کیا اور دوسرا میں اْس بندے کو کبھی گلے نہیں لگاتا ہوں پھر چاہے وہ میرا فیملی ممبر یا بیٹا ہی کیوں نا ہو۔یووراج سنگھ اور مہندرا سنگھ دھونی، دونوں ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 2007 سے 2013 کے میچز میں اہم کردار نبھا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…