پیر‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی کو پروپوز کرنے والی کرکٹر نے ہم جنس پرست خاتون سے شادی کرلی

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی کو پروپوز کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی جارجی ہوج سے شادی کرلی ہے۔ ڈینیئل وائٹ سچن ٹینڈولکر کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی زبردست بلے باز ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ساتھی جارجی ہوج سے منگنی کی تھی۔ڈینیئل وائٹ ارجن تینڈولکر کی باؤلنگ کی مداح ہیں، ارجن جب انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ضرور ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈینیئل جب ہندوستان جاتی ہیں تو وہ ارجن سے ملنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ڈینیئل وائٹ نے 2014 میں ویراٹ کوہلی کو سوشل میڈیا پر پرپوز کیا تھا۔ وہ کوہلی کی بہت بڑی مداح ہیں۔ڈینیئل کی پارٹنر جارجی ہوج کیبیس فٹ بال کلب کی سربراہ ہیں۔ اس جوڑے نے 2023 میں اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ینیئل وائٹ اور جارجی ہوج کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین مختلف تبصرے کر کے اپنی رائے دے رہے ہیں۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…