ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے فٹبال ہاؤس پر قبضے اور متوازی تنظیم بنانے کے الزامات پر پابندی لگائی، سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر پر فٹبال کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔

اسی طرح شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ، دوست محمد خان، محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللہ، فقیر محمد، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ پر بھی تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔پی ایف ایف نے کہا کہ فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے، کمیٹی کے مطابق تمام افراد نے پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کی خلاف ورزی کی۔ڈسپلنری کمیٹی نے کہا کہ متوازی تنظیم کی تشکیل پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے، ڈسپلنری کمیٹی نے 27 مارچ 2021 کو پی ایف ایف ہاؤس پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی۔کمیٹی نے کہا کہ فیصلے کے متاثرہ افراد کو 15 دن کے اندر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…