ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بابراعظم کو زور دار جھٹکا، رضوان کی بڑی چھلانگ

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی کی رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔محمد رضوان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے، عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے یکساں پوائنٹ کے ساتھ دسویں اور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔سعود شکیل کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے وہ 14 ویں سے 13 ویں نمبر آ گئے۔انگلینڈ کے جو روٹ پہلے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل تیسرے نمبر موجود ہیں جبکہ ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 4 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی 10 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس کا پہلا نمبر برقرار ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…