اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پاکستان کے سابق آل رائونڈر محمد حفیظ نے راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی غیر متوقع شکست کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد دیے گئے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے نشتر چلائے۔

حفیظ نے لکھا کہ مرتے دم تک سرجری جاری ہے۔بنگلادیش نے 12 ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد 13ویں میچ میں فتح کا مزہ چکھا جبکہ ہوم گرانڈ پر پاکستان کو 10 وکٹوں کی کراکری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کو تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان ٹیم کے حوالے سے لکھا کہ بدقسمتی سے، پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ انشا اللہ گرین شرٹس آنے والے میچ میں واپسی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…