بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی کا شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد رضوان پر بال پھینکنے پر بنگلادیشی آل رانڈر شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان کی اننگز کے دوران جب پاکستان کا اسکور 103 رنز پر 4کھلاڑی آٹ تھا اور 33 ویں اوور میں شکیب الحسن کو اوور کی دوسری گیند کرانا تھی تو بنگلادیشی آل رانڈر گیند کرانے کیلئے آئے تاہم رضوان کھیلنے کے لیے تیار نہ تھے تو شکیب الحسن نے غصے میں گیند رضوان کی جانب پھینکی، محمد رضوان سیٹ ہو ہی رہے تھے کہ وہ بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس سے گفتگو میں مصروف ہوگئے اور پھر جیسے ہی تیار ہونے لگے شکیب نے رضوان کی جانب گیند پھینک دی۔

ساتھ ہی امپائر بھی شکیب سے کچھ کہتے دکھائی دیے، بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ امپائر سے اپنے کیے کی معذرت کررہے ہیں۔اب میچ ریفری کی جانب سے بنگلادیشی آل رانڈر شکیب الحسن پر آئی سی سی ضابطہ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی مل گیا ہے۔میچ ریفری کے مطابق شکیب الحسن نے اپنا جرم اور سزا کو قبول کرلیا ہے اس لیے اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے شکیب الحسن ان 147 افراد میں شامل ہیں جن پر ڈھاکا میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد طلبا کے حالیہ مظاہروں کے سلسلے میں درج قتل کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔شکیب الحسن حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی جانب سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…