پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کرسٹینا رونالڈو کی یوٹیوب سے 3 روز میں حیران کن آمدنی

datetime 26  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراکس (این این آئی)معروف لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی ایک بڑا اعزا ز اپنے نام کر لیا۔ پرتگالی فٹبالر رونالڈو کے پوری دنیا میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے، انہوں نے چند روز قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا باقاعدہ شروع کی ہیں جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔

فٹبالر نے ”یو آر کرسٹینا ” نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں جنہیں کروڑوں صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 4کروڑ 33لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے تو وہیں اب مداح بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں آخر اس چینل سے انہیں کتنی آمدن ہوئی ہو گی۔ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر 6 امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

رونالڈو کے چینل کے ویوز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ویوز کی تعداد 22کروڑ 43لاکھ 22 ہزار 3 سو سیزائد بنتی ہے۔ اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپس سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہو گی۔اس سے قبل کرسٹینا رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز مکمل کرنیوالا دنیا کا پہلا چینل بن گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…