ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اپنی غلطیاں مانتے ہیں، ہم مداحوں سے معذرت کرتے ہیں، شان مسعود

datetime 26  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم بھی مایوس ہے، اپنی غلطیاں مانتے ہیں، ہم مداحوں سے معذرت کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بنگلادیش سے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اعتراف کیا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اسپنر کو نہ کھلانا غلطی تھی، ان کے خیال میں تین فاسٹ بالرز اور ایک اسپیشلسٹ اسپنر کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔ کھلاڑیوں نے اپنا سو فیصد دیا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، اس وقت ایک دوسرے کو سہارا دینا ہے۔شان مسعود نے پچ کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے وکٹ ڈومیسٹک کرکٹ سے مختلف تھی، میرے خیال میں ٹیسٹ میچ کیلیے یہاں کی مختلف پچ تھی۔

انہوںنے کہاکہ شکست کی وجوہات ہیں، دوسری اننگز میں 117 رنز کی لیڈ اتارنے کے بعد ہم ڈرا کا سوچ رہے تھے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کیلیے یہاں کی کنڈیشنز مختلف تھیں۔انہوں نے کہا کہ بہت مایوس کن پرفارمنس تھی، بنگلادیش کو ہلکا نہیں لیا، بنگلادیش نے ڈسپلن ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، جو امید کی تھی کنڈیشنر اس کے برعکس تھیں، اگر ڈیکلیئریشن سے قبل کچھ رنز کر لیتے تو رزلٹ شاید مختلف ہوتا۔شان مسعود نے کہا کہ پچ میں فاسٹ بولرز کیلئے کافی مدد تھی۔

بنگلادیشی فاسٹ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، دوسری نئی گیند لینے کے بعد فاسٹ بولرز وکٹیں نہیں لے سکے، پہلے روز بارش اور پچ پر گھاس دیکھ کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دس ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی تھی، پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں کافی مواقع ملے جس سے بنگلادیش پر پریشر ڈالا جا سکتا تھا۔شان مسعود نے کہا کہ بنگلادیش کوکریڈٹ جاتا ہیانہوں نے ایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کی، ہم سلیکشن میں سوچ و بچار کریں گے، کنڈیشنر کے مطابق اسپنر کو شامل کرنے پر سوچیں گے، ابرار احمد نے دورہ آسٹریلیا سے قبل فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…