پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نتاشا اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کی چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

datetime 25  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی جو ہارڈک پانڈیا کا غصہ بتائی گئی ہے۔ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔انسٹاگرام پوسٹ میں ان دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔

طلاق کے بعد نتاشا نے بھارت بھی چھوڑ دیا تھا۔دونوں کی جانب سے رشتہ ختم ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی البتہ ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں۔لیکن اب ہاردک پانڈیا اورنتاشا اسٹینکوویچ کی طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اسٹینکوویچ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ ہاردک کی شخصیت تھی جو طلاق کی وجہ بنی، ہاردک بہت غصے والے انسان اور خود پسندی کا شکار تھے۔اداکارہ کے قریبی ذرائع نے مزید بتایا کہ نتاشا کو احساس ہوا کہ ان کی اور ہاردک کی شخصیت میں بہت فرق ہے، انہوں نے اس فرق کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ تھک چکی تھیں۔

قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ نتاشا نے مسلسل کوشش کے بعد رشتے میں کوئی بہتری نہ آنے کی وجہ سے آخر کار ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ہاردک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔نتاشا کے قریبی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ نتاشا کے لیے بہت مشکل اور تکلیف دہ تھا۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کو طلاق دینے کے بعد برطانوی اداکارہ و گلوکارہ جیسمین والیا کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…