کراچی (این این آئی)قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی 3 فرورری 2023 کو ہوئی تھی، فاسٹ باؤلر سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں سمیت دوست احباب نے کھلاڑی کو والد بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، بیٹے کا نام علی یار رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی، اور کہا کہ بیٹے کی ولادت پر آپ کو مبارکباد ہو، جبکہ ساتھ ہی ارشد ندیم نے شاہد آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی دادا بننے پر مبارک ہو، گولڈ میڈل فاتح ایتھلیٹ نے نومولود بچے کی صحت کے لیے بھی دعا کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے بھی فاسٹ باؤلر کو مبارکباد دی، محسن نقوی نے پوسٹ میں لکھا کہ بیٹے کی پیدائش آپ کو مبارک ہو۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پھر بھی پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، وہ خاص وقت اپنے نومولود بچے کے ساتھ نہیں بتا سکے ہیں، کھلاڑی کاپاکستان کے لیے یہ عزم قابل تعریف ہے۔
شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد (آج)اتوار کی رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔