جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ اولمپک کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیرس اولمپکس 2024 کے ریکارڈ ساز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ پیکیج کے تحت اہلیہ اور والدین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔کراچی میٹرولیٹین کارپوریشن (کے ایم سیاسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہمایوں منیف اور صوفیہ ہمایوں نے ارشد ندیم کے لیے عمرہ پیکج کا اعلان کیا، تقریب میں خطاب کرنے والوں میں 1984 اولمپکس کی برانز میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئین ناصر علی، سابق رکن قومی اسمبلی سید ریحان ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، گلفراز احمد خان، گوہر رضا، خالد رحمانی اور نایاب ملک شامل تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے قوم کو ایک بڑی خوشی سے نواز اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، 40 برس کے بعد پاکستان کے لیے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر ان کی پزیرائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں میڈل دلوایا، انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کا نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…