پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

میرے بیٹے کا کیریئر ختم ہونے سے بچایا جائے، والد کرکٹر احسان اللّٰہ

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کے والد عبدالنصیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کا ری ہیب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کروا کر کیریئر کو ختم ہونے سے بچایا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالنصیر نے کہا کہ سوات میں میرے بیٹے کی اچھی دیکھ بھال نہیں ہو رہی، اس کا ری ہیب این سی اے میں کیا جائے، کیونکہ سوات میں سہولتیں نہیں ہیں اور بہترین ڈاکٹرز بھی میسر نہیں ہیں۔

عبدالنصیر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوات میں ری ہیب کا کہا، ان کے شکر گزار ہیں تاہم سوات میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے احسان کا کیریئر داؤ پر ہے، ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان سے ملاقات کر کے احسان کو این سی اے لانے کی درخواست کی ہے۔لاہور میں احسان اللّٰہ کی کرکٹ اکیڈمی کے کوچ ملک نصر نے کہا کہ باقی انجرڈ کھلاڑیوں کی طرح احسان اللّٰہ کا ری ہیب این سی اے سے کروایا جائے، پی سی بی نے انجرڈ کھلاڑیوں کو مقامی ہوٹل میں بہترین رہائش بھی دی ہے، احسان اللّٰہ اس وقت پاکستان کا تیز ترین بولر ہے اس کا کیریئر داؤ پر لگا دیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللّٰہ ایک سال سے زائد عرصے سے کہنی کی انجری کا شکار ہیں اس دوران ان کا آپریشن بھی ہوا، انگلینڈ میں ان کا چیک اپ بھی کرایا گیا جس کے بعد پی سی بی کی ایک کمیٹی نے ان کی سرجری اور علاج پر سوالات اٹھائے اور پھر ان کے طویل ری ہیب کی تجویز دی، چیئرمین محسن نقوی نے اس معاملے پر ایکشن لیا اور ان کی مکمل دیکھ بھال کے احکامات دیے اور ان کا ری ہیب ان کے آبائی شہر سوات میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…