جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کا شکر گزار ہوں میری اتنی حوصلہ افزائی کی، ارشد ندیم

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قوم کے ہیرو، پیرس اولمپکس 2024ء کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا شکر گزار ہوں میری اتنی حوصلہ افزائی کی۔جی ایچ کیو میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑیوں نے اظہارِ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں جو نہ ہوسکے لگن ہو تو ہر کام ممکن ہے۔

سابق اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ ارشد ندیم نے کھیلوں کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے جس طرح پاکستان کا نام روشن کیا وہ باعث فخر ہے۔کرکٹر شان مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں نیا ریکارڈ ہمارے لیے قابل فخر ہے۔سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اصلاح الدین نے کہا کہ ارشد ندیم نے طلائی تمغہ جیتا اور نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم شہباز احمد سینئر نے کہا کہ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر خوشی ہے، ان کی جیت سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کہا کہ ہم ارشد پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، اس نے پاکستان کا نام روشن کیا، ان کی جیت سے قوم یکجا نظر آئی اور یکجہتی کا احساس پیدا ہوا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…