ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے، وسیم اکرم

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ ہے لیکن ٹیلنٹ کو مواقع نہیں ملتے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور اپنے مواقع سے جو کیا ہے اس سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی کی حیثیت سے تو فخر کر ہی رہے ہیں، پوری دنیا اس کے کارنامے پر فخر کر رہی ہے، ارشد ندیم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے پوری قوم کو ایک اْمید پیدا ہوئی ہے، انہیں امید ہے کہ ہمارے ہاں جو ٹیلنٹ ہے اسے مواقع اور سہولتیں دی جائیں تو وہ مزید کارنامے انجام دے سکتا ہے۔وسیم اکرم نے نے کہا کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں نے بہت اچھا پیغام دیا ہے، اسپورٹس سیاست سے الگ ہے، لوگوں کا آپس میں رابطہ اہم ہے، نیرج چوپڑا کو مبارکباد دوں گا، ارشد ندیم نے بھی کمال کیا، مبارکباد دیتا ہوں، دونوں کے والدین نے پوری دنیا میں مثبت امیج دیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے سہولتیں نہیں ہیں، ٹیلنٹ کو نکھارا نہیں جاتا، تمام اسپورٹس باڈیز کو مل کر سوچنا ہو گا کہ کیسے فنڈز لانے ہیں، اکٹھے بیٹھیں اور پلان کریں، مخصوص اسٹیڈیمز بنائیں، نوجوانوں کو مواقع نہیں دیں گے تو وہ فون پر ہی لگے رہیں گے۔اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت پر وسیم اکرم نے کہا کہ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کر لیا گیا ہے، اْمید ہے کہ اگلے اولمپکس میں کرکٹ ہو گی اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہی ہو گی اور ہونی بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چاہیے، بریک ڈانس آگیا ہے تو کرکٹ کو بھی اولمپکس میں آنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ چیمپئِنز ٹرافی کا پاکستان ہونا بڑی بات ہے، اس کے لیے چیئرمین محسن نقوی اسٹیڈیم اپ گریڈ کر رہے ہیں، میرا ماننا صرف یہ ہے کہ فینز کو پیار سے اسٹیڈیم پہنچائیں اور سہولتیں دیں، سیکیورٹی بہت ضروری ہے لیکن فینز کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے تاکہ وہ اسٹیڈیم آئیں اور انجوائے کریں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…