جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نتاشہ سے طلاق کے بعد ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) حال ہی میں اہلیہ نتاشہ کو طلاق دینے والے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے ا?ئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چار دن پہلے جیسمین والیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں وہ یونان کے ایک ہوٹل میں چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھی گئی تھیں۔

اسی اثنا میں ہاردک پانڈیا نے بھی اپنی پروفائل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ہوٹل کے اسی کمرے میں مسکراتے ہوئے پائے گئے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ان دونوں کو یونان میں ایک ہی دن اور وقت پر دیکھا گیا جس پر دونوں کے درمیان دوستی کی قیاس ا?رائیاں شروع ہوگئی ہیں، لندن میں پیدا ہونے والی جیسمین والیا کے والدین بھارتی نڑاد بتائے جاتے ہیں۔

دریں اثنا اس خبر نے ہاردک پانڈیا کی سابقہ ??بیوی نتاشہ سٹانکوویچ کو پریشان کر دیا ہے جو سربیا میں اکیلے اپنے اور ہاردک پانڈیا کے بیٹے آگستیا کی پرورش کر رہی ہیں۔نتاشہ نے اپنے سابق شوہر کی جیسمین والیا کے ساتھ مبینہ ڈیٹنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ جب آپ سب کچھ خدا کے سپرد کر دیتے ہیں تب ہی آپ کو ایک نیا نام ملتا ہے۔بہت سے صارفین کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ ہاردک پانڈیا پر طنز کے ساتھ ساتھ ان کے نام سے چھٹکارا پانے کا شکریہ بھی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…