جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی، اہلیہ کا انکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2024 |

لندن(این این آئی)سابق انگلش کرکٹر اور کوچ گراہم تھورپ کی اہلیہ کے مطابق انکے شوہر نے طویل جدوجہد کے بعد خود اپنی جان لے لی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق کرکٹر کی اہلیہ امینڈا تھورپ نے کہاہے کہ گراہم کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے گھر کے قریب ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کی، وہ گزشتہ چند برسوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔امینڈا تھورپ کا کہنا تھا کہ اْن کے شوہر نے کئی برس تک ذہنی بیماریوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے مئی 2022 میں بھی ایک مرتبہ خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد وہ شدید بیمار ہوگئے تھے۔ تاہم بعد میں ان کی حالت بہتر ہوگئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ گراہم نے اپنی زندگی کا خاتمہ اس سوچ کے ساتھ کیا ہے کہ ان کی بیوی اور بچوں کے لیے اِن کے بغیر زندگی بہتر ہوگی۔ گراہم کی موت کے بعد ان کے اہلخانہ نے ان کی یاد میں ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ا?گاہی کے لیے ایک فاؤنڈیشن بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے طرف سے 5 اگست کو 55 سالہ گراہم تھورپ کے وفات کا اعلان کیا گیا تھا۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…