اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

قوم کا پیار دیکھ کر خوشی کے مارے نیند ہی نہیں آرہی: ارشد ندیم

datetime 12  اگست‬‮  2024 |

میاں چنوں (این این آئی)پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ قوم کا پیار دیکھ کر مجھے تو خوشی کے مارے نیند ہی نہیں آ رہی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا ٹوکیو اولمپکس کے بعد پیرس اولمپکس کے لیے بہت محنت کی تھی، 2016 میں پہلا انٹرنیشنل ایونٹ کھیلا، 8 اگست کو محنت کا پھل ملا۔ارشد ندیم کا کہنا تھا میرے کوچ سلمان بٹ نے بہت ساتھ دیا، انہوں نے مجھے ہمت نہیں ہارنے دی، فیلڈنگ بڑی اچھی تھی، ٹریننگ کی بہت کی تھی اور پیچھے پوری قوم کی دعائیں اتنی زیادہ تھیں کہ مجھے پوری امید تھی اس بار گولڈ میڈل جیتوں گا۔

ان کا کہنا تھا 2022 میں میں نے کامن ویلتھ مقابلوں میں 90 میٹر کا ریکارڈ توڑا تھا، میری ہر بار کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کروں، پہلی تھرو میں جب رنر اپ تھوڑا خراب ہوا تو فاؤل کر دیا تاکہ انجری نہ ہو اور پھر اگلی تھرو میں محنت کی اور اللہ کے فضل سے ریکارڈ تھرو ہوئی۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب دوسری تھرو کی 92 کی تو اسی وقت 90 فیصد یقین ہو گیا تھا کہ گولڈ میرا ہی ہے لیکن اس مقابلے میں ورلڈ چیمپئن شریک تھے اسی لیے آخری دم تک محنت جاری رکھی اور محنت کا صلہ بھی ملا۔ارشد ندیم کا کہنا تھا گھٹنے سرجری کے بعد دو مرتبہ انجری ہوئی، لیکن میرے کوچ اور فزیو نے بہت محنت کی، اس پر دونوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، پوری قوم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنا پیار اور محبت دی۔

بھارت کے جیولن تھرور نیرج چوپڑا سے اپنی دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو کا کہنا تھا میں اور نیرج چوپڑا دونوں اچھے دوست ہیں لیکن جب میدان میں ہوتے ہیں تو ہر کوئی اپنے وطن کے لیے کوشش کرتا ہے۔حکومتی سپورٹ ملنے کے حوالے سے سوال پر ارشد ندیم کا کہنا تھا حکومت، پنجاب اسپورٹس بورڈ اور فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ سب نے میرا ساتھ دیا، میرے کیرئیر میں واپڈا کا بھی بڑا کردار ہے کہ انہوں نے بہت سپورٹ کی اور مجھے نوکری فراہم کی۔قومی ہیرو کا کہنا تھا جیولن کے حوالے سے کچھ باتیں تھیں بھی اور کچھ نہیں بھی تھیں، لیکن میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا پوری قوم نے میرا بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا، جہاں سے بھی گزرا سب نے پیار محبت دی، جب اپنے گاؤں پہنچا تو آس پاس کے گاؤں کے سارے لوگ اکٹھے تھے، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سب سے پہلی فون کال کے حوالے سے قومی ہیرو نے بتایا کہ سب سے پہلے میں نے فون امی کو کیا اور گھر والوں سے بات ہوئی، سب بہت خوش ہو رہے تھے۔انعامات کے حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا تھا لوگ اب بھی آ رہے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر لے رہے ہیں، لوگ اتنا پیار اور محبت دے رہے ہیں تو ان کے ساتھ تصاویر بنوانا تو بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…