ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کی ہدایت پر اولمپئین ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی کی فراہمی کا حکم

datetime 12  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں چنوں(این این آئی) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔میپکو نے وزیر اعظم کی ہدایت پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے چک 101/15 ایل میاں چنوں میں بجلی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے میٹریل پہنچا دیا ہے۔ میپکو کچا کھوہ اور کنسٹرکشن سب ڈویژنوں کی ٹیم ڈیرہ ارشد ندیم تک بجلی فراہم کرنے کے لئے پولز، ٹرانسفارمر اور لائن نصب کرے گی۔

ارشد ندیم کی آبائی رہائش گاہ چک 101/15 ایل کی آبادی 200 گھروں پر مشتمل ہے اور گاؤں میں بجلی دستیاب ہے، گاؤں میں بجلی فراہمی کے نظام کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید 4 پولز او 100 کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی ہدایت پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو سیف اللہ سرانی، ایس ای خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل سمیت دیگر افسران نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔میپکو افسران نے ارشد ندیم کو جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور وفاقی وزیر، میپکو چیف کا بجلی سسٹم کی اپ گریڈیشن کا پیغام پہنچایا۔میپکو ترجمان کے مطابق ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کے لئے پولز اور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر لی جائے گی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…