اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ کا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی میزبانی سے انکار

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انگلینڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی میزبانی سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلے آف میچز اور فائنل کسی دوسرے ملک میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا گیا، فرنچائز مالکان نے جب اخراجات وغیرہ کا استفسار کیا تو انھیں بتایا گیا کہ ایک آفیشل وہاں جا کر معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں اونرز کو آگاہ کر دیا گیا کہ انگلینڈ نے میزبانی سے انکار کر دیا ہے، ای سی بی نے اس کی وجہ اپنے میدانوں کا خالی نہ ہونا بیان کی، بعض پی سی بی آفیشلز اب میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز دے رہے ہیں، البتہ مئی میں وہاں ناقابل برداشت گرمی ہوتی ہے، ایسے موسم میں مقابلے کرانا دشوارہوگا۔پی ایس ایل 10 کے لیے دس اپریل سے 25 مئی کی مجوزہ تاریخیں سامنے آئی ہیں،انہی دنوں انڈین پریمیئر لیگ بھی جاری ہوگی، فرنچائز کو خدشہ ہے کہ اس وجہ سے اہم غیرملکی پلیئرز پاکستانی لیگ سے باہر ہو سکتے ہیں، انھوں نے نویں ایڈیشن کے منافع سے حصہ نہ ملنے و دیگر امور پر کچھ عرصے قبل ایک خط بھی تحریر کیا تھا جس کا بی سی بی کی جانب سے اب تک جواب ہی نہیں دیا گیا۔البتہ حال ہی میں ایک سینئر آفیشل نے اونرز سے فون پر گفتگو ضرور کی، اس میں ان سے جلد گورننگ کونسل میٹنگ طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…