بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

بیٹے باپ کے نقش قدم پر چلنے لگے

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و معروف کرکٹر، بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی پہلی سابقہ اہلیہ، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کی تصویریں شیئر کی ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے دونوں صاحبزادوں، بڑے بیٹے سلیمان عیسیٰ خان کی ویڈیو اور قاسم کی تصویر بطور اسٹوری شیئر کی ہے۔جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں بھائیوں کو کرکٹ کی سفید یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سلیمان خان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ ختم ہونے پر وہ بلّا اٹھائے آ رہے ہیں جبکہ اس دوران اْن کی ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا ہے۔ دوسری پوسٹ پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔’واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تین شادیاں کی ہیں اور اْن کے دو بیٹے ہیں۔انہوں نے 1995ء میں لندن کی امیر ترین کاروباری شخصیت جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائمہ سے شادی کی تھی جو کہ 2004ء میں ختم ہو گئی تھی۔بعد ازاں انہوں نے پاکستانی میزبان و صحافی ریحام خان سے 2014ء میں شادی کی جو صرف ایک سال ہی چل سکی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی موجودہ شریکِ حیات کا نام بشریٰ بی بی ہے جن سے انہوں نے 2018ء میں شادی کی تھی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…