ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بورڈ نے اجازت نہ دی، بابر اعظم اور محمد رضوان گلوبل ٹی20 لیگ سے آئوٹ

datetime 27  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل ٹی20 لیگ میں وینکوور نائٹس کی نمائندگی کرنے والے وائٹ بال کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی، اسکے علاوہ شاہین ا?فریدی سمیت دیگر کرکٹرز کی درخواست کو بھی خارج کردیا گیا ہے۔

وینکوور نائٹس نے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی جگہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ بابراعظم کی جگہ جنوبی افریقی کرکٹر ریزا ہینڈرکس فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔وینکوور نائٹس اسکواڈ میں صرف پاکستانی کھلاڑی محمد عامر ہیں جنہوں نے ٹورنٹو نیشنلز کے خلاف ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا تھا۔پی سی بی نے 2024ـ25 کے مصروف شیڈول کے دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تینوں کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…