ہرارے (این این آئی)زمبابوے کے وکٹ کیپر کلائیو مڈانڈے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ ہی پلٹ کر رکھ دی۔پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرنے والی زمبابوین ٹیم کے وکٹ کیپر نے 90 سالہ قبل انگلینڈ کے لیس ایمز کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروالیا۔آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 210 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی بعدازاں آئرلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 250 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم آئرش ٹیم کو 40 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
اس ٹیسٹ میچ میں کلائیو مڈانڈے نے 42 بائیز کے رنز لٹائے، زمبابوین کیپر وکٹ کے پیچھے بالز کو پکڑنے میں ناکام رہے اور آئرش بلے بازوں نے اس دوران رنز چرائے۔ ناقص وکٹ کیپنگ نے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنایا، ڈیبیو کرنے والے مڈانڈے بیٹنگ میں صفر پر پویلین لوٹے تھے۔اس سے قبل سال 1934 میں انگلینڈ لیس ایمز نے اوول کے ایک ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 327 کے مجموعی اسکور میں 37 بائیز کے رنز دیے تھے۔