بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت میں ایک بار پھر پی سی بی کو ناکامی کا سامنا

datetime 26  جولائی  2024 |

کراچی (این این آئی )انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت میں ایک بار پھر پی سی بی کی توقعات پوری نہ ہو سکیں، اس بار تو سابقہ منسوخ شدہ بولی سے بھی آدھی رقم کی آفر سامنے آئی۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے3 سالہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کیلیے تقریبا 21 ملین ڈالر کی غیر منطقی ریزرو پرائس مختص کی،ایک پاکستانی میڈیا گروپ اور نجی کمپنی کے کنسورشیئم نے مل کر بڈنگ میں حصہ لیا،غیرملکی کمپنیز ولو اور اسپورٹس فائیو بھی اس عمل میں شریک ہوئیں۔

اسپورٹس فائیو نے سب سے بڑی 7.8 ملین ڈالر کی بڈ دی،پاکستانی کمپنیز کی بڈتقریبا 4.1 اور ولو کی2.25 ملین رہی، ریزرو پرائس میچ نہ ہونے پر بورڈ نے شریک پارٹیز کو پرائس بڑھانے کا کہتے ہوئے بڈنگ کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد کیا، اسپورٹس فائیو نے دوسرے مرحلے میں اپنی سابقہ پیشکش 7.8 ملین میں کوئی اضافہ نہ کیا۔پاکستانی کمپنیز نے اپنی پیشکش تقریبا دگنی کرتے ہوئے 7.85 تک بڑھاتے ہوئے بڈ جیت لی، مگر پی سی بی نے اس بار بھی ریزرو پرائس تک کسی کے نہ پہنچنے پر سب کی بڈز مسترد کر دیں، پھر صرف نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز اور ویسٹ انڈیز سے ویمنز سیریز کیلیے دوبارہ ٹینڈرنگ ہوئی، اس میں فاتح دونوں پاکستانی کمپنیز کی مشترکہ بڈ 99 ہزار ڈالر (تقریبا 2 کروڑ 76 لاکھ روپے) رہی، ولو نے 75 ہزار اور اسپورٹس فائیو نے 50 ہزار کی بڈ دی۔

حال ہی میں پی سی بی نے دوبارہ 2024ـ26 کی 3 سالہ مدت کیلیے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت کرنے کی کوشش کا ا?غاز کیا، پاکستان ٹیم اس دوران 61 میچز کھیلے گی، ان میں 11 ٹیسٹ،26ون ڈے اور24 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔آئی سی سی کے سابق کمرشل منیجر کیمبل جیمیسن نے بھی معاونت فراہم کی، اس کے باوجود بورڈ کی توقعات پوری نہ ہو سکیں، ا?ئی ایم جی نے مشروط بڈ دی، ایک پاکستانی میڈیا گروپ اور نجی کمپنی کی مشترکہ بڈ ساڑھے تین سے چار ملین ڈالر کے آس پاس رہی، یوں پی سی بی کو مسترد شدہ سابقہ بڈ سے 50 فیصد کم رقم آفر ہوئی، ایک بار پھر عمل منسوخ کرتے ہوئے دیگر دستیاب ا?پشنز پر عمل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…