بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

احمد شہزاد کو لوکل بالر کہہ کر ایک اوور میں 2 مرتبہ کلین بولڈ کردیا

datetime 25  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کو لوکل بالر کہہ کر ایک اوور میں 2 مرتبہ کلین بولڈ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ کے دوران کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلانے والے اوپنر احمد شہزاد کو سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ پاکستان کا مقامی لوکل بالر تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احمد شہزاد بالر کو ایک اوور میں 3 چھکے لگانے کا چیلنج کرتے ہیں جبکہ بالرز یہ کہتے دکھ رہا ہے کہ 2 بار آؤٹ کروں گا۔

احمد شہزاد تو لوکل بالر کو ایک اوور میں تین چھکے نہ لگا سکے تاہم بالر کی جانب سے 2 بار اوپنر کو آؤٹ کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس پر بابراعظم کے مداح انکا مذاق بنارہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران احمد شہزاد نے مقامی ٹی وی پر بطور تجزیہ کار کپتان بابراعظم سمیت ٹیم کو ناقص پرفارمنس پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔احمد شہزاد نے بابراعظم پر ٹیم میں دوستوں کو کھلانے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…